پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا منشور اور نصب العین سمجھتی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی قیادت میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے ملاقات کی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر پارٹی اور متعلقہ امور کو مزید منظم کیا جائے گاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ پارٹی کو ڈویژن، ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک مزید مستحکم کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا منشور اور نصب العین سمجھتی ہے ہمارا مشن عوام کی فلاح و بہبود ہے انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے داران اور کارکنان کی مدد سے پارٹی کے عوامی خدمت کے منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گے اس موقع پر پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن کی قیادت، عہدے داران اور کارکنان نے وزیراعلیٰ کے عوام دوست ویژن کی تعریف کی۔