وزیراعلیٰ کا دورہ لورالائی،ابتر کاردگی پر4 ڈپٹی کمشنروں کومعطل،غیر حاضر ملازمین کی برطرفی کے احکامات جاری کردیئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان نے دورہ لورالائی کے موقع پر انتظامیہ کی ابترکارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے 4ڈپٹی کمشنروں کو شوکاز،ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو اورغیرحاضر ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی لور الائی ڈویژن کے پہلے دورے پرلورالائی پہنچے تمام انتظامی افسران کے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرلورالائی،بارکھان،موسیٰ خیل کے پاس انکے علاقوں میں تعینات اساتذہ، ڈاکٹروں اوردیگراہلکاروں کے اعدادو شمار ہی موجود نہیں تھے وزیراعلیٰ نے افسران سے استفسار کیا کہ کتنے ملازمین غیر حاضر ہیں کونسے صحت اور تعلیم کے ادارے کھلے اوربند ہیں انکے اضلاع میں انتظامیہ کی کارکردگی کیا ہے جس پرچاروں ڈپٹی کمشنرز کوئی خاطرخواہ جواب نہیں دے سکے وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیااورسیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ لورالائی ڈویژن میں قیام کرکے صحت کے مسائل کو حل کریں۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ابتر کارکردگی پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو معطل کردیا جبکہ ڈیوٹی سے غیرحاضرڈاکٹروں اوراساتذہ کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔وزیراعلیٰ نے بجٹ تقریر میں کابینہ اورافسران سمیت فیلڈ میں نظرآنے اور تمام ڈؤیژن کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اس سلسلے کی پہلی کڑی لورالائی ڈویژن کا دورہ تھاجس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے دیگر اضلاع کے دورے بھی شیڈول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے