وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دو روزہ دورے پر لورالائی پہنچ گئے

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز دو روزہ دورے پر لورالائی پہنچے پارلیمانی سیکریٹری میر برکت رند، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے وزیراعلیٰ کا لورالائی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل،کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا وزیراعلیٰ کو کمشنر آفس لورالائی پہنچنے پر لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمانہ سرکاری کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس کو کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے امن و امان تعلیم صحت اور آبنوشی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہر صوبے میں اسلام اباد میں قائم پمز ہسپتال کے طرز پر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ لورالائی ڈویڑن میں پمز کی طرز کا ہسپتال تعمیر کیا جائے وزیراعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور ڈویژن کے دیگر ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر فعال سکولوں کی مکمل فعالی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر ٹیچرز بھرتی کئے جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر بھرتیاں کانٹریکٹ کی بنیادوں پر عمل میں لائی جائیں وزیراعلیٰ نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کیانہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے تمام اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن ضروری ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویڑن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اورمفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل سے لورالائی ڈویژن میں مجموعی طور پر ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے