کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات سے 20 لاشیں برآمد

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کل سے اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 20ہوگئی ہے جنہیں سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ملنے والی 20لاشوں میں سے 3 لیاری جہان آباد، 5 آئی آئی چندریگر روڈ، قائدآباد، سپرہائی وے، ملیراور کلفٹن سے ملی ہیں جبکہ دیگر لاشیں شہر کے مختلف علاقوں سے ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے