پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی اور مثالی ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 97یوم تاسیس کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی اور مثالی ہیں ،پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔دونوں ممالک کی افواج باہمی فوجی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ،دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

چینی سفیرنے یوم تاسیس کی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا اہم کردار ہے ،پاکستان اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کا کردار اہم ہے۔خطے کے قیام امن کیلئے پاک فوج کی بڑی قربانیاں ہیں ،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ،دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے