مسلم معاشرے میں خواتین کو خاص مقام حاصل ہے،شاہینہ کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابقہ رکن بلوچستان اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہا کہ عورت کی تعلیم سے پورا معاشرہ سنور جاتا ہے جبکہ مسلم معاشرے میں خواتین کو خاص مقام حاصل ہے اسلام نے عورت کو اس کے حقوق فراہم کیے تعلیم ہی انسان کو عقل و شعور سے مالا مال زندگی کی حقیقتوں سے آگاہ کرتی ہے اور بغیر علم کے انسان کبھی بھی سیدھی راہ پر نہیں چل سکتا علم ہی انسان کو راہ حق کی طرف لے جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کے بارے میں تقریباً سبھی لوگ بخوبی واقف ہیں اور اسی وجہ سے سبھی لوگ تمام زندگی حصول علم کے لئے صرف کر دیتے ہیں قرآن و احادیث میں بھی علم پر بہت زور دیا گیا ہے تعلیم انسان کے لئے اسی طرح ضروری ہوتی ہے جیسے آکسیجن زندگی کے لئے ضروری ہے۔ اس ترقی یافتہ دور میں جو بھی ملکی تعمیرو ترقی کے لئے کوشاں ہے وہ اپنی اس ترقی کے سفر میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی شمولیت کا بھی متلاشی ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے اور خواتین جو اس سلسلے میں اپنا کردار سرانجام دے رہی ہیں اس کی اہمیت سے قطعی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا خواتین بھی مردوں کی طرح مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ یہ صرف اس وجہ سے ممکن ہوا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے فرد، ریاست اور معاشرہ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے