لاپتہ افراد بازیابی دائر کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ،جس میں جبری گمشدگیوں سے متعلق اعتزاز احسن کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعتزاز احسن کی درخواست پر سماعت تین جنوری کو کی گئی تھی۔عدالت نے وفاقی حکومت سے لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کی تھیں اور مزید جبری گمشدگیاں نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی مانگی گئی تھی ۔

درخواستگزار کا کہنا ہے چھ ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باجود مقدمہ دوبارہ سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکا، عدالتی حکم کے بعد جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔درخواستگزار کے مطابق ایم این ایز امیر صاحبزادہ سلطان، معظم علی خان جتوئی اور سوشل میڈیا ٹیم کے رکن عطاالرحمان بھی اغوا ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے