بجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہر یاں منعقد ہورہے ہیں،کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر تمام سب ڈویژنز میں کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ کیسکوکھلی کچہریوں میں تمام آپریشن سرکلز کے متعلقہ سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئرشفقت علی کی زیر نگرانی جمعرات کے روز بھی صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز کے سب ڈویژنل دفاتر میں کھلی کچہریوں کاانعقادعمل میں لایاگیا۔

لہٰذا کیسکوکے تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اپنے متعلقہ سب ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پرمنعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں نیز صارفین اپنا موجودہ بجلی بل بھی بطور ریفرنس اپنے ہمراہ لائیں تاکہ اُن کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔کھلی کچہریوں میں صارفین کی جانب سے بجلی بلوں کی درستگی،گھریلو،کمرشل اور دیگر نئے کنکشنزیعنی نئے میٹروں کی جلدازجلد فراہمی و تنصیب، پرانے میٹروں کی بر وقت تبدیلی، جلے ہوئے ٹرانسفارمرزکی مرمت وتبدیلی اورمیٹرریڈنگ کی درستگی جیسے شکایات کاجلد ازجلد ازالہ کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے