ہمیں اپنے فورسز کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں چھا ؤ نی میں دہشت گر د حملو ں کی مذ مت کر تے ہو ئے ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں ہلاک کیا وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کی بلند درجات کی دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فورسز کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے اوردہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم سب ملکر دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے وزیر اعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے