کوئٹہ میں یوم عاشورہ کیلئے دکانوں مارکیٹوں کو سیل کردیاگیا،سیکورٹی کے سخت انتظامات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم عاشورہ کیلئے دکانوں مارکیٹوں کو 9محرم کو ہی سیل کردیاگیا،حکومت بلوچستان،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے سلسلے میں 9ویں محرم کو ہی جلوس کے روٹ میں آنے والی دکانوں،مارکیٹوں،پلازوں کو پولیس کی جانب سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندوں کی موجودگی میں سیل کیا گیا یوم عاشورہ کے سلسلے میں حکومت بلوچستان،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت انتطامات کئے گئے ہیں،جلوس کو گاڑیاں لگا کر سیل کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے