پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حکومتی موقف غیر جمہوری سوچ ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے حکومتی جماعت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کو آمرانہ سوچ کی عکاسی قرار دیتے ہوئے واضع کیا ہے کہ ماضی میں نیپ پر جو پابندی عائد کی گئی اس کے نتائج انتہائی بھیانک نکلے اور قومی محکومی کو مزید تقویت حاصل ہو گئی اور انسرجنسی نے جنم لیا، سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنا آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے نیشنل پارٹی ایسے موقف کی کبھی تاہید نہیں کرتی ہے اور بھرپور مخالفت کریگی اور واضع کرتا ہے کہ حکمران جماعت آمرانہ موقف کو اپنانے کے بجائے جمہوری استحکام کے لیئے سیاسی جماعتوں کے استحکام کے لیئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے آمرانہ موقف کے آگے بڑھانے کے لیئے استحکام جمہوریت کے لیئے سیاسی جماعتوں کا احترام کریں اور استحکام جمہوریت کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے