حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں ظلم و ناانصافی کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)یوم عاشور کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے محرم الحرام کے پیغام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علمائے کرام اور مذہبی رہنماں پر زور دیا ہے کہ وہ امن، ایثار اتحاد اور رواداری کو فروغ دیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس بات کو اجاگر کیا کہ امت مسلمہ شہدائے کربلا کے جذبہ ایثار و قربانی کو اپنا کر موجودہ چیلنجز پر قابو پا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واقعہ کربلا کو ایمان، شجاعت اور شہادت کا لازوال ثبوت قرار دیا، جن اقدار کی قرآن پاک میں تاکید کی گئی ہے میر سرفراز بگٹی نے امت مسلمہ سے اتحاد کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف یکجہتی اور بھائی چارے کے ذریعے ہی کمیونٹی اپنے اہم مسائل کو حل کرسکتی ہے شہدائے کربلا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کے باطل کے خلاف غیر متزلزل موقف کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی میراث ظلم کے خلاف لڑنے اور حق کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا درس دیتی ہے۔دونوں رہنماؤں نے قوم پر زور دیا کہ وہ امت مسلمہ کے اندر اتحاد اور امن کے لیے تجدید عہد کرتے ہوئے انسانیت کی عظیم تر بھلائی کے لیے بے لوث قربانی کے اصولوں کو مجسم کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں معرکہ کربلا اسلام کی میراث، سربلندی اور دین کی حرمت و حفاظت کے لئے جدوجہد تھا،جو امام حسین اور ان کے رفقا کے اصولی مقف، غیر متزلزل عزم، بہادری اور قربانی سے عبارت ہوا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم عاشور ہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن اسلامی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسولﷺ،سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقا نے عظیم قربانی دی۔ یہ معرکہ اسلام کی میراث، سربلندی اور دین کی حرمت و حفاظت کے لئے جدوجہد تھا جو امام حسین اور ان کے رفقا کے اصولی مقف، غیر متزلزل عزم، بہادری اور قربانی سے عبارت ہواانہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے اگر ہم ان کی جدوجہد کے پہلوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنے مستقبل کا تعین کریں تو درپیش تمام مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے اس جرت مندانہ عمل سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں ظلم و ناانصافی کے سامنے کبھی جھکنا نہیں چاہئے بلکہ اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونا چاہے اس کے لیے کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے یواین ایکیمطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر ہمیں مختلف مکاتب ِفکر کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کی اہمیت کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ آئیے، ہم اسلام کے بنیادی اصولوں صبر و برداشت، ہمدردی، رواداری، مشاورت اور سماجی انصاف کے فروغ کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریں اور امام حسین کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ متحد ہو کرملک ِپاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں اللہ تعالی ہمیں حضرت امام حسین اور انکے رفقا کی عظیم قربانیوں سے سبق حاصل کرنے اور ہمت، استقامت کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔