بنکاک میں لگژری ہوٹل کےکمرے سے 6 غیرملکی سیاحوں کی لاشیں برآمد

بنکاک(ڈیلی گرین گوادر) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لگژری ہوٹل کےکمرے سے 6 غیرملکی سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تمام افراد ممکنہ طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں ایک ویتنامی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لگژری ہوٹل میں سیاحوں کی موت سے سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔تھائی حکومت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے تمام ایجنسیوں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔خیال رہےکہ ابتدائی طور پر واقعےکے حوالے سے تھائی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ ان 6 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم برطانوی خبر ایجنسی کو ایک پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایا ہےکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے