ڈیرہ بگٹی،زہریلی لسی پینے کے باعث خواتین و بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر
ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے حبیب رائی میں زہریلی لسی پینے کے باعث خواتین و بچوں سمیت پندرہ افراد کی حالت غیر ہوگئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی اور ان کی میڈیکل ٹیم نے بروقت پہنچ کر کئی قیمتی جانیں بچا لئے زرائع کے مطابق اتوار اور سوموار کے درمیانی رات کو نواحی علاقے حبیب رائی میں زہریلی لسی پینے کی وجہ سے تین خاندانوں کے پندرہ افراد کی حالت غیر ہوگئی متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اعجاز سرور کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم جان بگٹی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نوجوان ڈاکٹر ہارون بگٹی نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی علاج شروع کردی متاثرین میں کم از کم پانچ افراد بے ہوش تھے ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں علاقے میں خراب حالات کے باوجود میڈیکل ٹیم نے پہنچ کر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچالیا اس موقع پر میڈیکل ٹیم کے ہمراہ لیویز فورس ڈیرہ بگٹی کے دفعدار گلو خان بگٹی کی سربراہی میں سیکورٹی بھی ان کے ساتھ موجود تھی علاقے کے نامور قبائلی شخصیت وڈیرہ بلخ شیر راہیجہ بگٹی نے متاثرین کے علاج کے لئے بروقت پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اعجاز سرور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی اور ینگ ڈاکٹر ہارون بگٹی کا علاقہ مکینوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔