محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کر دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کر دی۔ پیر کو محکمہ پی ڈی ایم اے کے جا ری کر دہ الرٹ کے مطابق 17 سے 19 جولائی کے دوران صوبے کے 17 اضلاع خضدار، قلات، لسبیلہ، زیارت، آواران، ڑوب، بارکھان،حب،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، دکی، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد اور صحبت پور میں بارشیں متوقع ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں، سولر پینلز اور کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ سیاح اور مسافرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے احتیا طی تبدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے