سیاسی جماعتوں پرپاپندی لگانا مسائل کاحل نہیں، سرداراخترجان مینگل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیرا علیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے پی ٹی آئی پر مجوزہ پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی نئی بات نہیں اور سیاسی جماعتوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں کیونکہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر مجوزہ پابندی لگانے کے فیصلے پر رد عمل میں کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے کئے گئے جس کی واضح مثال 1973 میں بھی نیشنل عوامی پارٹی پرپاپندی لگائی گئی تھی سیاسی جماعتوں پرپاپندی لگانا مسائل کاحل نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بھونڈے فیصلے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرپاپندی لگانی ہے تو سب سیاسی جماعتوں پرلگائیں اور سب سیاسی جماعتوں پرپابندی لگاکرایک عسکری جمہوری پارٹی بنائی جائے جو ان کی امنگوں کی ترجمانی کرے جمہوریت کے چیمپئن بھی اس پارٹی میں شامل ہوجائیں نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری سیاستدانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھاحکمران دوسرے کی بے ساکھیوں پر کھڑے ہوکر بول رہے ہیں جو درست عمل نہیں جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے