کوئٹہ،ساتویں محرم الحرام کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ساتویں محرم الحرام کا جلوس میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ سے بر آمد ہوا جو میکانگی روڈ لیاقت بازار سے ہوتے ہوئے پرنس روڈ پر واقع امام بارگاہ قلعہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا 2500سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو جلوس کی حفاظت کے لیے تعینات کردیا گیا جلوس کی فضائی نگرانی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جارہی تھے جلوس کے شرکا زنجیر زنی نواہ خوانی کرتے ہوئے امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوتی رہی جلوس کے روٹس میں تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا تھا موبائل سروس صبح 6بجے سے شام 8بجے تک بند رہی موٹر سائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی رہی سخت حفاظتی انتظامات میں جلوس کو ان کی منزل تک پہنچا یا گیا پولیس کے اعلی افسران سیکیورٹی کے انتظامات دیکھتے رہے کوئٹہ شہر میں معمول سے لوگوں کی تعداد انتہائی کم رہی کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر صبح سے ہی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جاسکے جبکہ کنٹرول روم سے باقاعدہ جلوس کی نگرانی جاری رہی تاکہ کوئی بھی واقعہ سے قبل حفاظتی انتظامات کیے جاسکیں واضح رہے کہ ماضی میں کچھ واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے اب سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے شرکا کو بحفاظت اپنی منزل تک پہنچائی جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے