مچھ،کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودا گرنے سے مزدور جاں بحق

مچھ(ڈیلی گرین گوادر)مچھ میں کوئلے کی کان کے اندر مٹی کا تودا گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی کول مائن میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد حسین کے نام سے کی گئی۔جاں بحق مزدور ہزارہ ٹاون کوئٹہ کا رہائشی تھا جس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے