فضل الرحمان چھوٹے میاں صاحب کو مشورہ دے چکے تھے، پنگا مت لو،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے کہ پنگا مت لو۔

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وضاحت کریں کہ دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟ دباؤ میں بنی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی وضاحت ہوجائے استعفیٰ دینا کہیں ’باس‘ کا حکم تو نہیں؟خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے