بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومتی وفد کے درمیان رات گئے مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)لاپتہ ظہیر بلوچ کی بہن یاسمین عبداللہ اور حکومتی وفد کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد دھرنا 15 دن کیلئے موخر کیا گیاکوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مظاہرین نے 18روز بعددھرنا 15 روز کے لیے ختم کردیا۔کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی المعروف ہاکی چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی وفد سے مذکرات کے کیے، لاپتہ ظہیر بلوچ کی بہن یاسمین عبداللہ اور حکومتی وفد کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد دھرنا 15 دن کے لیے مخر کردیا گیا۔باہمی اتفاق رائے سے طے پایا کہ ظہر بلوچ کی گمشدگی کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے ں امعلام افراد کے خلاف درج کیا جائے گا، 11 جولائی کو گرفتار کیے جانے والے تمام مظاہرین کو رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں گے جبکہ 13 جولائی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا، جن سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئی تعلق نہ ہوگا۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کو سامان واپس کیا جائے گا، لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو 15 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔پندرہ روز کے دوران کوئی دھرنا نہیں دیا جائے گا جبکہ مستقبل میں کسی قسم کے احتجاج اور دھرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے 15 دن بعد اگر کمیٹی ظہیر بلوچ کو بازیاب نہ کرا سکی تو اس کے لواحقین اپنے احتجاج کو دوبارہ جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے