خواتین پر تشدد اور گرفتاریاں بلوچستان کی روایات کیخلاف ہیں،سردارصالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینئر صوبائی وزیربلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور گرفتاریاں بلوچستان کی روایات کے خلاف ہیں، خواتین کا احترام حکومت سمیت سب پر لازم ہے خواتین کو دھکیلنا، تشدد کرنا انتہائی نامناسب عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں احتجاج کے دوران خواتین پر تشدد کی واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہی۔ سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچ قوم کی تاریخ میں ننگ و ناموس پر پہلے بھی کئی لوگوں نے قربانیاں دی ہیں حکومت کے پاس اطمینان اور تسلی سے مذاکرات اور بات چیت کا آپشن موجود ہے طاقت کا استعمال حالات مزید خراب کریگا صوبائی حکومت اور پولیس مستقبل میں ایسے واقعات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان پہلے ہی انتہائی حساس دور سے گزررہا ہے نوجوانوں کو گلے سے لگا کر انکی بات سنی جائے حکومت اور پولیس طاقت کے استعمال کے بجائے لوگوں کو گلے لگائیں تو اسکے مثبت نتائج مرتب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے