ہماری تحریک کو جماعت اسلامی اور مولانا فضل الرحمان کی سپورٹ حاصل ہے،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے عدلیہ کے فیصلے کو سراہتے ہیں اس سے پاکستان کی سیاست تبدیل ہوگی کہ اب ضد سے کام نہیں چلے گا، ہماری تحریک کوجماعت اسلامی اورفضل الرحمان بھی سپورٹ کررہے ہیں ہرادارہ اپنی حدودمیں کام کرے توپاکستان بحرانوں سے نکل جائے گا، محمود خان اچکزئی اور اسد قیصرکیاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محموداچکزئی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پردباڈالیں گے،قومی حکومت بنے یا نیا الیکشن ہوناچاہیے،سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے ملکی مسائل ذاتی انا سے بڑے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ایک چارٹرپردستخط کریں،عوام کوگواہ بنائیں،سب سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرپاکستان کے مسائل کاعلاج کرنا ہوگا،نوازشریف،شہبازشریف،آصف زرداری،بلاول اوربانی پی ٹی آئی سب بڑے لیڈر ہیں،ملک ان سب رہنماوں سے بڑاہے۔ سب کوایک ساتھ بیٹھ کرپاکستان کے مسائل کا حل نکالناچاہیے، جب سب بیٹھیں گے توہی ملک میں فیصلہ ہوگا پاکستان کے دارالحکومت میں بھی لوگ محفوظ نہیں۔ گیلامن وزیر کا کیا قصور تھا؟ وہ تو اپنے وطن کے وسائل اور مسائل پر بات کرتا تھا اس پر اشعار کہتا تھا۔ اس پر اتنا غصہ کے پرائیویٹ لوگ آکر اس کو قتل کریں؟ یہ تو جنگل کا قانون ہے؟ مجھے پریس سے گلہ ہے کہ اسلام آباد میں ایک نوجوان گیلامن وزیر کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا جس کے جنازے میں پورے پشتونخوا وطن سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی لیکن اس پر میڈیا نے ایک لفظ تک نہیں کہا۔یہ جنازہ کڑوڑوں پشتونوں کا ری ایکشن ہے کہ ہمیں Point of no return تک نہ پہنچائے اسد قیصر ن ے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اکھٹے ہیں الیکشن کمیشن ایک متعصب ادارہ،چیف الیکشن کمشنر ممبران ذمہ دار ہیں ہم چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، وکلا سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے تحریک کیلئے رابطہ کرینگے، ملک کو بنانا ریپبلک بنا کر انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے پاکستان میں پہلی بار اس فیصلے سے طاقتوروں کو تھپڑ پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے