طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں،خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج کرنا ناقابل معافی جرم ہے،نواب زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کر دہ اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں مسنگ پرسنز لواحقین کے ریلی میں شریک خواتین اور بچون پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو ایک افسوس ناک عمل قرار دیدیا نواب زہری نے حکومت بلوچستان سے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ملوث ذمہ داروں اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہمارا معاشرہ ایک قبائلی معاشرہ ہے ہمارے رسم و روایات میں خواتین کو عزت اور احترام کا مقام حاصل ہے بلوچستان جیسے قبائلی صوبے میں خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج کرناانسو گیس کی شیل پھینکنا ناقابل معافی جرم ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے معاملات کو حکمت تدبر اور بات چیت کے ذریعے حل کرے اس طرح کے واقعات سے نفرتین جنم لیتے ہیں ہمارا شروع سے موقف ہے کہ بلوچستان کے معاملات کو سیاسی ڈائیلاگ افہام و تفہیم بات چیت کے ذریعے اگے بڑھایا جائے کل جو کوئٹہ میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا جمہوری انداز میں ہر کسی کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہے حکومت کو صبر و تحمل اور بڑا پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ تلخیوں اور نفرتوں کو کم کیا جائے لواحقین کے جو مطالبات ہیں انہیں سنا جائے اور حکومت کی طرف سے جو لاپتا افراد کے لیے کوششیں ہو رہی لواحقین کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور انہیں مطمئن اور اعتماد دلایا جائے۔