پر ا من احتجا ج سب کا حق ہے،یاستی اداروں کو یرغمال بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،شاہد رند

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجما ن حکو مت بلو چستان شا ہد رند نے کہا ہے کہ پر ا من احتجا ج سب کا حق ہے گزشتہ 10سے 12روز تک احتجا ج کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ پر جاری تھا جس پر حکو مت کی جا نب سے کو ئی کارو ائی نہیں کی گئی۔یہ بات انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ہونے والے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہی،ا نہو ں نے کہا کہ آج مظاہر ین نے سر یاب روڈ سے کوئٹہ ریڈ زون کی طرف پیش قد می کی جس پر واپس نے مظاہر ین کو ریڈ زون کی طر ف جا نے سے روک نے کی کو شش کی تو مظاہر ین نے پو لیس پر پتھر اؤ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ریڈ زون میں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ رجسٹری، گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاوس، ججز اور اعلیٰ سول حکام کی رہائش گاہوں سمیت سول سیکرٹیریٹ بلوچستان کی عمارت بھی موجود ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نا فذ ہے لیکن اس کے باو جود بھی مظاہرین نے ریڈ زون میں گھسنے کی کو شش کی پو لیس نے مظاہر ین کے ساتھ انتہا ئی تحمل اور برداشت کا رویہ اختیار کیا۔ ترجما ن حکو مت بلو چستان نے کہا کہ ریڈ زون کے حو الے سے واضح پا لیسی ہے کہ ریڈزون میں کسی کو بھی داخلے کی اجاز ت نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کو ئی بھی شخص یہ گر وہ کسی بھی علا قے میں پر امن احتجاج کر نا چاہتا ہے تو ریاست کو اس پر کوئی اعتر اض نہیں ریڈ زون اور ریاستی اداروں کو یر غما ل بنا نے کی کسی کو بھی کوئی اجاز ت نہیں دی جا ئے گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے