مولانا ہدایت الرحمان بلوچ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فشریز، زراعت، لائیو اسٹاک و خوراک منتخب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ قائمہ کمیٹی برائے فشریز، زراعت، لائیو اسٹاک و خوراک کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مجلس قائمہ برائے محکمہ زراعت وکوآپریٹو سوسائیٹی، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ، ماہی گیری و خوراک کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو متفقہ طور پرچیئرمین مجلس منتخب کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے