بلوچستان پولیس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہی ہے،عبد الخالق شیخ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی مخلتف کارروائیوں میں پکڑی گئی 100سے زائد گاڈیوں کو کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد یعقوب ماکو پکڑی گئیں تمام گاڈیاں حوالے کیے۔اس موقع پر بلوچستان پولیس اور کسٹمز کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ان تمام گاڈیوں کو جلد نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی گاڈیوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیوں کے دوران نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں۔ بلوچستان پولیس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہی ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے