28 ہزار کے قریب ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشکور ہیں،خالد حسین باٹھ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے و زیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بلو چستان کے 28ہزار ٹیوب ویلز لو سول پینل پر منتقل کر نے کے اقدامات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ اس بلو چستان میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گیا بلو چستان کی زمین زرخیز ہے زرعی زمینوں کو قابل کاشت بنا کر ملک کی وسائل میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے صو بے میں 44 ہزار کے لگ بھگ ٹیوب ویلز ہے مزید 16ہزار زعی ٹیوب ویلز کوبھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا ئے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کسان اتحاد کے رہنماوں عصمت اللہ دمڑ، ملک سرور پانیزئی اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ و زیر اعلی بلو چستان سرفراز بگٹی اور و زیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے 28ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے کسانوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ باقی رہ جانے والے 16ہزار ٹیوب ویلوں کو بھی سولر سٹم پر منتقل کیا جائے اگر کیسکو نے رہ جانے والے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی تو اس سے بلوچستان میں زراعت کو کافی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاک فوج ملکر گرین ٹورزم کیلئے جو کام کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت اور سیر تفریح کے لئے بہت سے خو بصورت مقامات ہے چاہے سائل سمندر ہو، صحرا، یا آبشار لو گوں کی اپنی جانب متو جہ کر دیتی ہے وز یر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر اعلی بلو چستان سے درخواست ہے کہ صو بے میں سیاحت کے فرو غ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا ئیں سیاحتی علا قوں کی سیکورٹی کو یقینی بناکر صو بے کے وسائل میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال شدید بارشوں سے کسانوں کو بہت نقصان ہوا حکومت کو چاہے ان کے نقصانات کا ازالہ فوری طور ہر ممکن بنا ئے۔ انہوں نے وزیر اعلی بلو چستان سے مطالبہ کیا کہ آنے والے دنوں میں صوبے میں مزید بارشوں سے نٹمنے کے لئے تمام تر انتظامات پیشیگی طور پر مکمل کئے جا ئیں تا کہ بارشوں سے زمینداروں کے کم سے کم نقصان ہو۔ایک سوال کے جواب میں خالد حسین باٹھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں سے کوئی رقم نہیں لی جارہی ہے لہذا کسان اس سلسلے میں کسی کو بھی رقم ادا نہ کریں۔