کوئٹہ،قمبرانی روڈ پرپو لیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2 زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2چور زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ پر مو ٹرسائیکل چھینے کی واردات کے دوران پو لیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2چور قربان ولد صمد خان اورحمزہ ولد محمد نصیر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا، پو لیس نے ڈاکووں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے