پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کردیا، پاکستان نے واپسی کا آپریشن اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی درخواست پر کیا ہے۔
پاکستان کے دورے کے دوران کمیشن سربراہ کو آپریشن معطل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، یو این ایچ سی آر کے سربراہ فیلیفو گرانڈی نے بھی واپسی کا آپریشن معطل ہونے کی تصدیق کردی۔سربراہ یو این ایچ سی آر فیلیفو گرانڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا آپریشن معطل کردیا ہے، امید ہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کو نکالنے کی حکمت عملی پر مزید عمل نہیں کرنے گا۔
افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنے کو تیار ہیں، واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال اکتوبر میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو نکالنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے تقریبا5 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔