میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیئرمین شپ کیلئے انتخابات مکمل ڈاکٹر فیصل منان بلامقابلہ چیئرمین منتخب

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیئرمین شپ کیلئے انتخابات مکمل ڈاکٹر فیصل منان بلامقابلہ چیئر مین منتخب۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیئرمین کی خالی نشست کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈگری کالج مستونگ میں پولنگ اسٹیشن قائم کیاگیا پولنگ کا عمل ریٹرننگ آفیسر محمد اکرم حریفال ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر اصغر خان اچکزئی کے نگرانی میں منعقد ہوا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ کے لئے انتخاب کیلئے مقررہ وقت تک صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کیاجبکہ انکے مقابلے میں تاریخ میں پہلے بار کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی فارم جمع نہیں کیا اس طرح میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شپ کے خالی نشست کیلئے جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی و عوامی پینل کے اتحادی امیدوار ڈاکٹر فیصل منان بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈاکٹر فیصل منان بلا مقابلہ میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیئرمین کے عہدہ پر کامیاب قرار پائے۔ڈاکٹر فیصل منان ایک سینئر صحافی اور سراوان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی ہے اور جماعت علما اسلام کے مجلس شوری کے ممبر بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے