بلوچستان میں واپڈا کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ضلعی صدر عطاء محمد بنگلزئی کی قیادت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بدھ کو نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر ضلعی صدر عطاء محمد بنگلزئی کی قیادت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہر ے سے خطاب کر تے ہوئے عطاء محمد بنگلزئی اوراسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں اکیس اکیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی جو کیسکو کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے حکمران اپنی نا اہلیوں کی وجہ سے ایک دن ملک کو تباہ کر دیں گے اسمبلی کی سیٹوں کا سودا کر کے ایسے لوگ عوام پر لائے گئے ہیں جو ملک کے نظام کو بلڈوز کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار غریب عوام کے ساتھ ظلم و نا انصافی کے مترادف ہے حکومت کو چاہئے کہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے۔