یونیسیف کے ادارے کی سبی ڈویژن میں کارکردگی قابل ستائش ہے،سید زاہد شاہ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ یونیسیف کے ادارے کی سبی ڈویژن میں کارکردگی قابل ستائش ہے یہ ادارہ بچوں کی فلاح و بہبود سمیت تعلیم تحفظ انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی فراہمی،پینے کا صاف پانی، اور دیگر نوعیت کے اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار اج یہاں انہوں نے یونیسیف کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے یونیسیف کے انچارج ایمرجنسی سپیشلسٹ شیراز بلوچ نے ادارے کے متعلق کمشنر سبی کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ بچوں کی صحت اور ترقی ، نیوٹریشن ، بنیادی تعلیم، مساوات ،بچوں کے حقوق کا تحفظ زچہ و بچہ کی صحت اور خوراک کے علاوہ ضمنی شعبہ جات میں بچوں کے لیے خاندانی تحفظ، ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل بھی ہونیسیف کر رہا ہے کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ڈویژن بھر میں یونیسیف کی کارکردگی کے متعلق تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ یونیسیف ضلع ڈیرہ بگٹی اور ضلع کوہلو پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرے اور ضلع سبی میں کٹ اور منڈھائی جیسے علاقوں میں بھی کام کو یقینی بنائے ان دور افتادہ علاقوں میں بھی لوگ شدید غربت کا شکار ہیں یونیسیف ان علاقوں پر خصوصی طور پر توجہ دے کربچوں کی فلاح و بہبود سمیت دیگر نوعیت کے اقدامات کو بھی یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے