مکران میں جان بوجھ کر بجلی کا بحران پیدا کیا گیا ہے،مولاناہدایت الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حق تحریک بلوچستان کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی مولاہدایت الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ مکران میں جان بوجھ کر بجلی کا بحران پیدا کیا گیا ہے مسلسل جھوٹ کا سہارا لیکر شہریوں کو ازیت سے دوچار کیا جارہا ہے ایران سے دو ملکی معاہدے کے تحت بجلی خریدی جارہی ایران کو معاہدے کی پاسداری کا پابند کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر گرڈ اسٹیشن کے سامنے دھرناسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روزبجلی بحران کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئی رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ھدایت الرحمن کی قیادت میں گوادر گرڈ اسٹیشن کے سامنے دھرنادیا گیا۔پسنی کے شہریوں نے مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیااس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ مکران میں جان بوجھ کر بجلی کا بحران پیدا کیا گیا ہے مکران کو نیشنل گرڈ کے ساتھ ساتھ ایران سے دو سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے باوجود سولہ سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے مسلسل جھوٹ کا سہارا لیکر شہریوں کو ازیت سے دوچار کیا جارہا ہے ایران سے دو ملکی معاہدے کے تحت بجلی خریدی جارہی ایران کو معاہدے کی پاسداری کا پابند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے