صوبے کی مقامی ثقافت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فر از بگٹی کی زیر صدارت محکمہ ثقافت سیا حت و آ ر کیا لوجی کے محکما ن ا مور کے جا ئز ہ اجلاس میں بلو چستا ن کی ثقافت سیاحت اور تاریخی ورثہ کے فروغ کے لیے صوبے میں مختلف کلچرل ایونٹس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری خزانہ اور سیکریٹری ثقافت سیاحت و آرکیالوجی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے محکمانہ انتظامی امور اور محکمے کے مختلف ونگز پر بریفنگ دیتے ہوئے نئی اور جاری محکمانہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیااجلاس کو صوبے میں ثقافتی و سیاحتی سرگرمیوں کے لیے مختص گرانٹ ان ایڈ سے متعلق فنڈز پر بھی بریف کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی مقامی ثقافت اور تہذیب کے مؤثر فروغ کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور رواں ماہ کے آخر میں زیارت میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ رواں برس کے ماہ اگست میں آزادی مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اجلاس میں آئندہ سال 2025 کے پہلے مہینے میں محکمہ ثقافت سیاحت و آرکیالوجی کے زیر اہتمام بلوچستان لیٹریچر فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہدایت کی کہ محکمانہ گرانٹ ان ایڈ کے لئے مختص فنڈز کے موثر استعمال کے لیے نظر ثانی میکنزم وضع کیا جائے اور کلچرل ایونٹس کے انعقاد سے متعلق محکمانہ اقدامات کو سوشل میڈیا پر بھر پور انداز سے پروموٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بولی کی جانے والی مقامی زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لئے بھی خصوصی اقدامات کرے گی اور اس سلسلے میں ان مقامی زبانوں کی اکیڈمیز کی بھرپور معاونت کی جائے گی جو مقامی سطح پر بولنے والی زبانوں کے موثر فروغ کے لیے احسن انداز سے کام کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے