وزیراعظم سے نوابزادہ خالد مگسی کی ملاقات،ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی نوابزادہ خالد مگسی کی قیادت میں ملاقات،ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے خالد مگسی کی قیادت میں ملاقات کی، وفد نے وزیر اعظم کی قیادت میں معیشت کے استحکام اور عوام دوست بجٹ پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا، ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اوروفد نے وزیر اعظم کا بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کی عوام کیلئے ترقیاتی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے