خطے میں قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے،سید زاہد شاہ

سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے آج گلو شہر میں قائم محکمہ جنگلات کی نرسری کا معائنہ کیا اور علاقے میں شجرکاری کے لیے تیار کردہ پودوں کے مواد کا جائزہ لیا محکمہ جنگلات کے افسران سے بات چیت کی اور محکمہ کی جانب سے شجرکاری اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی اصغر مگسی، کنزویٹر فاریسٹ و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے انہوں نے عوام سے درخت لگانے، جنگلات کی حفاظت میں حصہ لینے، اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ پودوں کی نرسریاں بھی خصوصی اہمیت کا درجہ رکھتی ہیں کیونکہ سرسبز پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے درختوں کی ضرورت ہوگی اور یہ درخت زیادہ تر ان نرسریوں میں ہی پیدا کیے جاتے ہیں۔شجرکاری مہم میں بالخصوص کافی تعداد میں پودوں کی ضرورت ہوتی ہے اور نرسریوں کے بغیر بڑے پیمانے پر پودوں کی پیداوار ممکن نہیں ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے