فلور ملز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)فلور ملز ایسوسی ایشن نے 11جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین فلور ملزم ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے، ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس لگایا ہے، فلور ملز مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاصم رضا نے مزید کہا کہ فلور ملز مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں نے اپنے طور پر بدھ تک کا وقت دیا ہے، جمعرات سے مارکیٹ کو سپلائی بند کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس سے 20 کلو کا تھیلا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہوگا، پاکستان فلورملز کی جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے، جولائی سے گندم کی پسائی بند کردیں گے۔واضح رہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے محکمہ خوراک پنجاب نے مہنگا آٹا فروخت کرنے پرتین فلور ملز کے لائسنس معطل کیے جب کہ ناقص انتظامات پر باون فلور پوائنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

وزیر خوراک پنجاب، بلال یاسین نے کہا ہے کہ بوگس ریکارڈ اور مہنگے داموں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں کیں، مہنگے داموں سپلائی کرنیوالے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کریں گے، یومیہ بنیادوں پرمارکیٹ کے نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے