سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہے،فریال فرید

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اے آئی جی پولیس ویلفیئرفریال فرید نے کہاہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور عوام کے محافظ اور معاون بننے کا شعار اپنائیں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے۔پولیس کو پیشہ وارانہ تربیت خصوصا انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ کے علاوہ دیگر کورسز بھی کروائے جارہے ہیں۔ اے ٹی ایف سکول میں تربیتی معیار اور افسران و تربیتی عملے کی محنت سے کامیابی کے ساتھ فورس کے جوانوں کو انسداددہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دور حاضر میں جدید تربیت دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں 183 اہلکاروں پر مشتمل 16ویں بیسک کورس مکمل کرنے والے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر، کمانڈنٹ اے ٹی ایف کرنل (ر) اسد فاروق، اے آئی جیز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ نئے فارغ ہونے والے ریکروٹس کیلئے کورس کا اختتام جبکہ ایک نئے ولولے اور وعدے کی شروعات ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سب سے اولیت دیں گے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ اے ٹی ایف ٹریننگ سکو ل کرنل (ر) اسد فاروق نے سپاسنامہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے صوبے کے امن کو برقرار رکھا ہے اے ٹی ایف ٹریننگ سکول تربیتی معیا ر اور افسران و تربیتی عملے کی محنت سے کامیابی کے ساتھ فورس کے جوانوں کو انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دورے حاضر میں جدید تربیت دی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ پولیس کودہشت گردی سے نمٹنے کی جدید تربیت دی جارہی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کرکے بلوچستان کو پر امن صوبہ بنایا جاسکے۔اے آئی جی ویلفیئر فریال فرید نے تمام جوانوں کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیت کی بدولت اے ٹی ایف کے جوان اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے