بلاول بھٹو سے مزدور رہنماؤں کے وفد کی ملاقات،مزدوروں بالخصوص کان کنوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مزدور رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔ جمعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے مزدور رہنماؤں کے وفد نے مرکزی جوائنٹ صدر آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اینڈ واپڈا لیبر یونین حاجی رمضان اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کے مزدوروں بالخصوص کان کنوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کو مزدوروں کے مسائل کے براہ راست حل کے حوالے سے ہدایت کی، ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صدر پی پی پی بلوچستان، اعجاز جاکھرانی، پی پی پی رہنما سید اقبال شاہ،مزدور رہنماؤں محمد یار علیزئی، باقی لہڑی اور محمد قاسم بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے