بجلی مزید مہنگی،فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی۔

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے