میڈیا کی اہمیت ہر دور میں مسلمہ رہی ہے،عظمی عمران

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آئیے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں کے عنوان سےاستعدادکار میں اضافے اورذرائع ابلاغ کے جدید ٹولزکے بہتر استعمال کے حوالے سے ایک روزہ نشرواشاعت ورکشاپ ویمن ایسیلنس سینٹر لاہور میں صدر لاہور عظمی عمران کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سینیر صحافی صوفیہ یزدانی مہمان خصوصی تھیں نائب صدر شازیہ عبدالقادر نےقرآن سنت کے حوالے تذکیری گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ حضور اقدس کے دور میں اطلاعات کی ترسیل وتحقیق اور طریقوں کو بہت اہمیت حاصل رہی ہے ورکشاپ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے بہتر استعمال،پریس ریلیز،بلاگنگ،میڈیا ریلشن شپ خبر وبیان وقرار داد خطوط ومراسلہ نویسی کی اہمیت کے موضوعات پر عاصمہ شہناز ،شازیہ محمود اور صفیہ ناصر نےخصوصی لیکچرز دیئے۔ میڈیا ورکشاپ سے خصوصی خطاب کرتےہوئےعظمی عمران نےکہا کہ میڈیا کی اہمیت ہر دور میں مسلمہ رہی ہے لیکن دور جدید میں صحافت کے میدان میں تیزی سے بدلتے رجحانات اورذرائع ابلاغ کے نت نئے ٹولزکابہتر استعمال کرکے دعوت دین کی سربلندی کےلئے کام کریں اور اس موثر طاقت کو رائےعامہ کی تشکیل کافریضہ انجام دیں اوراس کے ذریعے مسلم تحریک کی سرگرمیوں کو زیادہ بہتر اور مربوط بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے جماعت کے ہرسطح کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ خود کو میڈیا کے جدیدمیڈیمز سے آراستہ کریں تاکہ زیادہ منظم انداز میں معاشرے میں پھیلاۓ جانے والے باطل نظریات کےمقابلے میں اقامت دین کے مشن کو آگے بڑھایا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ ذمہ داران کو اور شرکائے ورکشاپ میں اسناد بھی تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے