سبی،لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا کیسکو آفس پر دھاوا، شدید توڑ پھوڑ

سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی شہر میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور دیہات میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ شہر کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے اور گرمی لگنے سے کئی اموات ہو چکی ہیں, بچے بزرگ اور خواتین بنا بجلی کے گرمی سے تڑپ رہے ہیں اس شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا, سبی اتحاد کی جانب سے پبلک پارک سبی سے سینکڑوں افراد کی ریلی میر اصغر خان مری کی قیادت میں نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپڈا گرڈ, ایس ای آفس پہنچی اور دھرنا دیا مگر کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی کوئی مذکرات کے لئے نا آیا تو گرمی کے ستائے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور عوام اپنے لیڈوروں کے قابو سے باہر ہو گئے اور مشتعل ہجوم نے ایس ای آفس کی دیوار گرا دی اور دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی, واپڈا گرڈ کے باہر دھرنا تا حال جاری ہے لوگ گرمی سے بے ہوش ہو رہے ہیں مگر محکمہ صحت کے اہلکار اور ایمبولینس وہاں طبی امداد کے لئے موجود نہیں اور ایدھی ایمبولینس اور اپنی مدد آپ کے تحت ب ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے,جب کہ عوام کا کہنا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نا کیا گیا تو قومی شاہراہ کو بلاک کے ساتھ ریلوے ٹریک پر بھی دھرنا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے