بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار،کوئٹہ میں گرمی کا 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ میں گرمی کا 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے گئی علاقوں میں سورج قہر برسا رہا اور شہری گرمی سے نڈھال ہیں، بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گرمی کا 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا پارہ44 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مطابق 1998 کے بعد کوئٹہ کا یہ ریکارڈ ترین درجہ حرارت ہے، دوسری جانب بلوچستان کا زیادہ تر حصہ گرمی کی لہر کی زدمیں ہے، کوئٹہ شہر کا پچھلا ریکارڈ 42ڈگری کا ہے، جو 1998 میں ریکارڈ کیا گیا تھا بلوچستان میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سورج قہر برسا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب،موسی خیل،شیرانی،سبی جھل مگسی،بارکھان،ڈیرہ بگٹی،آوران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، سبی میں 46، نوکنڈی میں 49، تربت میں 42، خضدار میں 43،پنجگور 45 سینٹی گریڈ اور صوبے کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے