پاک روس تعلقات پر کوئی اور ملک اثر انداز نہیں ہوسکتا، وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات

آستانہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کسی اور ملک سے تعلقات یا جیو پولیٹکل صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے، روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا ہوں گے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ولادیمیر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں، پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں، ہمیں مستقبل میں پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔اس سے قبل، وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے