عالمی بینک کے وسیع المدتی پروگرامز کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی سے پا کستان میں عالمی بینک کے ڈائر یکٹر نا جی بن حسائن کی قیا دت میں ورلڈ بینک کے نما ئند ہ وفد نے یہا ں ملا قات کی ورلڈ بینک کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سے صو بے میں جاری معا ونتی منصو بوں پر تبا دلہ خیا ل کر تے ہوئے منر ل اینڈ مائینز، فشر یز، زراعت اور سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم، صحت اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر کام جاری ہے گڈ گورننس، توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالمی بنک کے وسیع المدتی پروگرامز کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے عالمی بنک کے 10 سالہ پروگرام کی حمایت کرتے ہیں بکھری آبادی میں بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات پہنچانا مشکل چیلنج ہے عالمی اور قومی اداروں، ڈونرز کی مشاورت سے پائیدار حکمت عملی پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ برقی مسائل سے نجات کے لیے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کررہے ہیں 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں نے دستیاب وسائل بروئے کار لانے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سوفٹ لون زیر غور لائے جاررہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں 1.3 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں اسکولوں اور آبادی کے درمیان فاصلے بہت زیادہ، ذرائع مواصلات کا خاطر خواہ نظام نہیں حکومت اسکولوں تک رسائی اور طالب علموں کو فوڈ کی فراہمی پر کام کررہی ہے ورلڈ بینک کے وفد کی بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے وزیر اعلٰی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے عالمی و قومی سرمایہ کاروں کی معاونت کا عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے