شیر افضل ڈرائیور لیول کے ہیں،ان کا سیاست میں کیا کردار ہے؟ فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے، ان کا سیاست میں کردار ہی کیا ہے؟ایک بیان میں فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہیے، سب سے بڑے لیڈر سے ناراض ہو کر ملک کیسے چلائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے رابطہ ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے، جنرل باجوہ سے ملا تو پوچھوں گا کہ یہ آپ نے کیا کیا؟ جنرل باجوہ ہم سے کہتے تھے کہ الیکشن کرائیں، ہم تیار تھے، ن لیگ والوں سے کہا کہ الیکشن نہیں کرانے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے