باجوڑ میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

باجوڑ(ڈیلی گرین گوادر)باجوڑ میں بم دھماکا کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں کنٹرول بم دھماکا میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بم دھماکا اس وقت ہوا جب انجینئر شوکت اللہ کا قافلہ گزر رہا تھا جس کے نتیجے میں ان کے بھائی اور سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان جاں بحق ہوگئے۔ وہ سن 2018 سے 2024 تک آزاد حیثیت سے سینیٹ آف پاکستان کے ممبر رہے۔باجوڑ پولیس کے ترجمان محمد اسرار نے دھماکے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ دھماکے میں سابق سنیٹر ہدایت اللہ جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ہے۔سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجےامیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کے الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔ ہدایت اللہ سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ اور سابق رکن اسمبلی بسم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے