محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائےگی،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے زیرصدارت محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جسمیں ایس ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ،اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ خان ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، امن کمیٹی کے ممبران ، شیعہ کونسل کے سربراہان، انجمن تاجران ، علمائے کرام، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی امن کمیٹی کے ممبران نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں،علما اکرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی یقینی دہانی کروائی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب و مسالک کے علماء اکرام امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،علمائے اکرام اپنے خطبات میں معاشرے کو امن، محبت اور رواداری کا درس دیں،مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین اور فول پروف انتطامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، مذہبی عبادت گاہوں میں سیکورٹی،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کرے گی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جلوس کے روٹس پر پولیس، ایف سی ،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چاک و چوبند اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی جو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی اسکے علاوہ انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ ہونا چاہیے اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس عملہ کو الرٹ رکھا جائے ایمبولینس بھی عملہ سمیت جلوس کے ساتھ رہیں انہوں نے کہا کہ سبی کے لوگ نہ صرف اچھے مزاج کے مالک ہیں بلکہ پرامن طریقے سے رہنا پسند کرتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام بہتر گزرے گا بھائی چارے کی فضاء قائم رہے گی انہوں نے اجلاس کی توسط سے خصوصا علمائے کرام اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد سے خصوصی طور پر اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر مکمل اتفاق اعتماد کا مظاہرہ کریں تاکہ منفی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے