پی ٹی وی کوئٹہ سینٹرز کی مجموعی مشکلات کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے،پھلین بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رکن قومی اسمبلی و چیئر مین اسٹیرنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات پھلین بلوچ نے منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ محکمے کے کوئٹہ سینٹرز کا کیا۔چیئرمین اسٹیرنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے سنٹرز و دفاتر میں متعلقہ اداروں کے سربراہان و اسٹاف سے ان کے مسائل و مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی۔ان کے ساتھ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو صوبائی قانون سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ عثمان بلوچ اور کلیم بلوچ تھے۔پی ٹی وی کے جی ایم و دیگر اسٹاف و نامور اداکار ایوب کھوسہ نے پی ٹی وی کے کم وسائل میں کارکردگی کا ذکر کیا۔کہ افرادی قوت کی کمی و کمیونیکیشن کے مسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی کمی کے باوجود پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر نے بہتر و مثبت کام میں مصروف عمل ہے۔فنڈز میں کمی کے باعث ڈراموں کی پروڈکشن ثقافتی اور انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کرنے میں مشکلات ہے۔چیرمین اسٹیرنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات پھلین بلوچ نے کہا کہ چیرمین منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ کوئٹہ کے اداروں کا مقصد ان کی اونر شپ ہے پی ٹی وی کوئٹہ نے بلوچستان کے ثقافت و آرٹس کو پروان چڑھانے اور اجاگر کرنے میں بنیادی کردار رہا ہے۔بلوچستان کی قومی زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے مثبت اور تعمیری کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ ناانصافیوں کی طویل فہرست ہے بدقسمتی ہے کہ وفاق کے وہ ادارے جو بلوچستان میں وجود رکھتے ہیں ان کو بھی پسماندہ رکھا ہے۔پی ٹی وی کوئٹہ سینٹرز کی مجموعی مشکلات کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرینگے تاکہ ادارہ اپنی تاریخ کردار کو نبھانے میں سہرفہرست رہے۔پھلین بلوچ نے ریڈیو پاکستان کے دورے کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات کی۔اسٹاف نے ریڈیو پاکستان کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں فنڈز کی کمی افرادی قوت کی کمی اور جدید آلات کی شدید کمی ہے۔ٹرانسمیشن کی کمی کے باعث ریڈیو پاکستان مجموعی عوام تک رسائی کرنے سے قاصر پے۔پھلین بلوچ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک شاندار ماضی رکھتا ہے ریڈیو نے صوبے کے سیاسی معاشی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور سیاسی و سماجی شعور بیدار کرنے میں کردار رہا پے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو کے بنیادی مسائل کو حل کرنے اور ادارے کو تحفظ فراہم کرنے کی مکمل کوشش کرینگے۔اے پی پی کے بیورو چیف سمیت دیگر اسٹاف نے ادارے کیخود کی دفتر کی عدم موجودگی میں مشکلات اور کمیونیکیشن کے مناسبت سے مشکلات سے چیرمین کو آگاہ کیا۔چیئرمین پھلین بلوچ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وفاقی اداروں کے مشکلات کو حل کریں۔تاکہ اداروں کے کام میں جدت اور بہتری آئیں۔چیرمین برائے اطلاعات و نشریات پھلین بلوچ نے وفد کے ہمراہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے یونین آفس کا بھی دورہ کیا اور یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔انہوں نے یونین کے
رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ نیشنل پارٹی ٹریڈ و طلباء یونین کی حمایت یافتہ جماعت ہے۔جو یونینز کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلیے ضروری قرار دیتی پے۔ان کی کوشش ہوگی کہ یونین کے جائز مطالبات کے حل میں کرادر ادا کرے۔