محکمہ موسمیات کا بلوچستان میں 3 سے 7 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ موسمیات نے صوبے میں تین جولائی سے سات جولائی کے دوران مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کردی پی ڈی ایم اے نے صوبے کے پندرہ اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظرالرٹ رہنے ہدایت کردی محکمہ موسمیات کے مطابق تین جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کیساتھ ملک کیبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے نتیجے میں تین جولائی سے سات جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے کے پندرہ اضلاع،لس بیلہ،خضدار،آواران، جھل مگسی، قلات،نصیر اباد،اوستہ محمد، صحبت پور، جعفر آباد،ڈیرہ بگٹی،موسی خیل کوہلو،ڑوب زیارت،بارکھان کی انتظامیہ کو بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے،،جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو بھی اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے جبکہ عام شہریوں کو گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر ٹھہرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے